ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ و دفاع کا اجلاس


ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ و دفاع کا اجلاس

سعودی روزنامہ نے ایک اعلیٰ سعودی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں یمن اور عراق میں ایران کی مبینہ مداخلت پر گفتگو کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی روزنامہ عکاظ نے رپورٹ دی ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممبران اور وزرائے خارجہ و دفاع آج  (جمعرات 27 اپریل کو) ریاض میں ملاقات کریں گے۔

یہ اجلاس سعودی ولیعہد محمد بن نائف کی صدارت میں منعقد ہوگی۔

روزنامہ عکاظ کی رپورٹ کے مطابق اس نشست کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا، باہمی تعلقات کی مزید تقویت اور دفاعی، سیاسی اور سیکورٹی امور میں خلیجی ممالک کے درمیان بہترین روابط قائم کرنا ہے۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف بن راشد الزیانی کا کہنا ہے کہ اس نشست میں علاقائی صورتحال نیز سیاسی، سیکورٹی، فوجی اور علاقائی مسئلوں نیز دہشت گردی سے مقابلے جیسے مسائل پر گفتگو ہوگی۔

عکاظ نے ایک اعلیٰ سعودی رہنما کے حوالے سے کہا ہے کہ اس اجلاس میں کونسل کے رکن یمن اور عراق میں ایران کی مداخلت پر گفتگو کریں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری