اسرائیل کی دمشق ائیرپورٹ پر حملے کی تصدیق


اسرائیل کی دمشق ائیرپورٹ پر حملے کی تصدیق

اسرائیل نے دمشق ایئرپورٹ کے گوداموں پر 5 میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل نے دمشق ایئرپورٹ کے گوداموں پر میزائلوں سے حملہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ ایزرائیل کاٹز نے آج صبح ہونے والی اسرائیلی جیٹ جہازوں کی دمشق کے ائیرپورٹ پر بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حزب اللہ تک ایرانی ہتھیاروں کی ترسیل کو ہر صورت روکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں ابھی تک دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ائیر پورٹ کو قابل ذکر نقصان پہنچا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری