آپریشن رد الفساد

پاکستانی فوج کی وادی راجگال میں فضائی کارروائی / متعدد دہشتگردوں ہلاک، ٹھکانے تباہ کر دیے

خبر کا کوڈ: 1390999 خدمت: پاکستان
ارتش پاکستان

رات گئے خیبرایجنسی کی وادی راجگال کے علاقے ستارکلے اور نارائی ناؤ میں پاک فوج کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائیوں میں کئی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آپریشن رد الفساد کامیابیاں سمیٹتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے رات گئے وادی راجگال کے علاقے ستارکلے اور نارائی میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور ٹھکانے تباہ کر دیے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق افغان علاقے ننگرہارسے خیبرایجنسی میں داخلے کی اطلاع ملی تھی جس پر بھرپور کارروائی کی گئی۔

فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ زخمی اوربچ جانے والے دہشت گرد واپس افغان صوبے ننگر ہار کی طرف بھاگ گئے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری