پاکستان، ایران کے سرحدی محافظین کی شہادت کا جواب دے: ایران


پاکستان، ایران کے سرحدی محافظین کی شہادت کا جواب دے: ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین پر دہشت گرد عناصر اور ان کی کارروائیوں کے متعلق جواب دے۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستانی سرحد پر دہشت گرد تنظیم کے حملہ میں شہید ہونے والے نگہبانوں کے خاندان والوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور افسران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔  

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پشت پناہ اور تکفیری اور تعصبی افکار کو فروغ دینے والے آلہ کاروں کے ذریعہ ایران- پاکستان سرحد پر دہشت گردانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ 

ان کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سر زمین پر ان دہشت گردوں کے وجود اور ان کی سرگرمیوں کے متعلق جواب دے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف سیاسی اور دیگر اقدام کرنے کا حق رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کی رات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع پاک ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشتگرد عناصر کے ساتھ جھڑپ میں 10 ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے تھے۔

دہشتگرد تکفیری گروہ جیش الظلم نے ایران بارڈر سیکورٹی پر مامور جوانوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری