روس کی شام پر صیہونی حملوں کی مذمت


روس کی شام پر صیہونی حملوں کی مذمت

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام پر صیہونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاندانہ عمل قرار دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروف نے شام پر اسرائیل کی حلہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دشمنی آمیز عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے صیہونی حملوں کو تجاوز سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ روس اس طرح کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی مانتا ہے نیز عالمی سماج سے شام کے حق حاکمیت اور استقلال کے احترام کی اپیل کرتا ہے۔

روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے دمشق کے نزدیک ایک فوجی اڈہ کو نشانہ بنا کر کئے گئے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ سب ملک ایسے کسی اقدام سے پرہیز کریں جو اس بےامن علاقہ میں کشیدگی اور نا امنی کا سبب بنیں۔

ہم شام کے استقلال اور حق حاکمیت کے احترام کے طلبگار ہیں نیز ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف ہیں جو علاقہ میں بے امنی کا سبب بنے۔

انہوں نے شام پر اسرائیلی حملہ کی پہلے سے اطلاع کے مطابق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل اور روس کے درمیان مختلف ذرائع سے اطلاعات کا ردوبدل ہوتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی نے جمعرات کو دمشق ہوئی اڈہ کے نزدیک ایک فوجی ٹھکانہ پر حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب شام کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ دمشق پر ہوئے صیہونی حملہ کے جواب میں زیادہ تاخیر نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ 2011 سے ہی شام میں دہشت گردانہ سر گرمیوں کے دوران غاصب صیہونی شام میں کئی بار حملہ کر چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری