یمن سرحد پر دو اور سعودی فوجی ہلاک / آل سعود کا اعتراف


یمن سرحد پر دو اور سعودی فوجی ہلاک / آل سعود کا اعتراف

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں اس کے دو فوجی مارے گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے سعودی وزارت کے ترجمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایک گشت کرنے والی گاڑی کے باروی سرنگ کے زد میں آنے نیز یمن کی طرف سے مارٹر حملے کے سبب دو سعودی فوجی مارے گئے ہیں، جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔

یمن پر سعودی حملوں کے بعد سے یمنی فوج اور رضاکارانہ نیم فوجی دستوں کے جوابی حملوں میں سینکڑوں سعودی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب، یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کی اقتدار میں واپسی کیلئے علاقہ کے عرب ممالک کے اتحاد کے ساتھ دو سال سے یمن پر یلغار بولے ہوئے ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری مارے گئے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری