جولان کی پہاڑیوں پر ایک ڈرون پر میزائل داغے، غاصب صیہونی کا دعوی


جولان کی پہاڑیوں پر ایک ڈرون پر میزائل داغے، غاصب صیہونی کا دعوی

صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جولان کی بلندیوں پر ایک ڈرون کو میزائیل حملوں کا ہدف بنایا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے جولان کی بلندیوں پر ایک ڈرون کو میزائیل حملہ کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ ابھی جمعرات کو ہی صیہونی فوج نے دمشق ہوئی اڈہ کے پاس شامی فوج کے اسلحہ کے گودام کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تھا۔

شامی فوج کے ذرائع نے ان حملوں پر کہا تھا کہ شامی فوج اس حملہ کا جواب دینے میں زیادہ وقت نہیں لگائے گی۔

 واضح رہے کہ غاصب صیہوںی 2011 کے بعد سے کئی بار شام پر حملے کر چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری