القابون میں شامی فوج کی کامیاب کارروائی / 10 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار


القابون میں شامی فوج کی کامیاب کارروائی / 10 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

فوجی ذرائع کے مطابق شمالی مشرقی دمشق کے القابون علاقہ میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 گرفتار کر لئے گئے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شامی افواج نے فضائیہ کی مدد سے شمالی مشرقی دمشق کے القابون علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولی باری کی۔

شامی صدر کے محافظتی دستہ میں شامل ذرائع کے مطابق شامی افواج نے اس علاقہ میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کئی علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے نیز ایک سرنگ کا سرغ لگایا ہے جس کے ذریعے دہشت گرد اسلحوں کی نقل و حمل کرتے تھے۔

فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد پانچ دہشت گردوں کو پکڑ لیا گیا نیز ایک بڑی تعداد میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق شامی افواج کے خوف زدہ دہشت گرد کئی محاذ سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

جنوبی القابون میں فوج غافلگیر آپریشن چلاتے ہوئے اپنے مقاصد کے حصول میں مصروف ہے ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں دہشت گردوں کے درمیان واویلا مچا ہوا ہے جسے آسانی سے سنا جا سکتا ہیکہ دہشت گرد کسطرح ایک دوسرے کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں ٫

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری