ایران کے سرحدی محافظین کی شہادت پر پاکستان کا اظہار افسوس


ایران کے سرحدی محافظین کی شہادت پر پاکستان کا اظہار افسوس

وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کے دوران ایران کے سرحدی محافظین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے پاکستان میں ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

پاک ایران سرحد پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات کی اور ایرانی محافظین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ایرانی سفیر کے توسط سے ایران کو ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

یاد رہے کہ بدھ کی رات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع پاک ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشتگرد عناصر کے ساتھ جھڑپ میں 10 ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے تھے۔

دہشتگرد تکفیری گروہ جیش الظلم نے ایران بارڈر سیکورٹی پر مامور جوانوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری