سرحدی محافظین کی شہادت / ایران کا پاکستانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج


سرحدی محافظین کی شہادت / ایران کا پاکستانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج

ایرانی سرحدی محافظین کی شہادت پر ایران نے پاکستانی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

خبر رساں ادرے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور مغربی ایشیا نے کہا کہ ایران پاکستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آسکیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کے دوران ایران کے سرحدی محافظین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پرسوں رات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع پاک ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 10 ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے تھے۔

دہشتگرد تکفیری گروہ جیش الظلم نے ایران بارڈر سیکورٹی پر مامور جوانوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری