سوشل ڈپٹی پولیس فورس کا پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حکومت سے سیاسی سطح پر سخت اقدام کرنے کا مطالبہ


سوشل ڈپٹی پولیس فورس کا پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حکومت سے سیاسی سطح پر سخت اقدام کرنے کا مطالبہ

سوشل ڈپٹی پولیس فورس نے میر جاوہ حادثے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے حکومت سے سیاسی سطح پر سخت اقدام کرنے کا مطالبہ ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق سردار سعید منتظر المہدی نے کہا کہ ہمارے ملک کو ہمیشہ بے امن کرنے کی کوششوں میں مصروف دشمنوں نے پاکستانی سرزمین سے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں پر بزدلانہ حملہ کیا، جس میں ہمارے ملک کے  10 جاں نثار محافظ شہید ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کہ کچھ دیر بعد ہی سرحدی پولیس کے افسر نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفتیش کا مطالبہ کیا۔

سردار سعید نے پولیس محکمہ کی طرف سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سرحدی پولس کے جوانوں کو سلام کرتا ہوں جو اپنے ملک کے ذرے ذرے کی حفاظت کی خاطر اپنی جاں نثار کرنے کے لئے ہر پل تیار ہیں۔

انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میں شہداء کے خاندان کے لئے خداوند متعال سے صبر کا طلبگار ہوں۔

یاد رہے کہ پرسوں رات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع پاک ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 10 ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے تھے۔

دہشتگرد تکفیری گروہ جیش الظلم نے ایران بارڈر سیکورٹی پر مامور جوانوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری