بغدا دہشتگرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید


بغدا دہشتگرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر موصول ہوئی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں مزید 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ بغداد کے مرکزی علاقے "الکرادہ" میں کیا گیا جس کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

عراقی حکومت کے ترجمان سعد معن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "دہشتگرد حملے کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے 3 اہلکار جبکہ ایک افسر جاں بحق ہوئے ہیں، ایک خودکش بمبار نے گاڑی میں نصب شدہ بم کے ذریعے دھماکہ کیا۔"

اس عراقی عہدیدار کے مطابق اس دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے نزدیک کئی گاڑیاں خاکستر ہوگئیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سب سے خونین دہشتگرد حملہ جنوری 2016 میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 360 افراد جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری