پاک آرمی ملک کے کونے کونے کو ہر طرح کے فسادیوں سے پاک کرکے دم لے گی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، قوم کی حمایت سے ہر نسل و رنگ کے فسادیوں سے اپنے وطن کو پاک کریں گے۔

قمر جاوید

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گریژن کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر گوجرانوالہ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو آپریشن رد الفساد اور مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی سٹاف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ تیاریوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے قوم کی حمایت سے ہر نسل و رنگ کے فسادیوں سے اپنے وطن کو پاک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ملک کے کونے کونے کو ہر طرح کے فسادیوں سے پاک کرکے دم لے گی۔

بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا دورہ بھی کیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری