ایبٹ آباد: خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


ایبٹ آباد: خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب ٹریلر اور مسافروین سمیت چھ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق حویلیاں کے قریب گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کےبعد ٹریفک جام ہونے سے شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جن سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

ڈی ایس پی حویلیاں خورشید خان نے بتایا کہ ایبٹ آباد سے راولپنڈی جانے والا ٹریلر مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر وین سمیت 6 گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں تحصیل اسپتال حویلیاں منتقل کردی گئیں جبکہ12 افراد زخمی ہوئے۔

شدید زخمی ہونے والوں میں سے دو ایبٹ آباد اسپتال منتقلی کے دوران ہی جانبر نہ ہو سکے۔

جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے حویلیاں اور ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری