یمن کیخلاف سعودی اتحاد کی امریکی حمایت میں اضافے کا امکان


یمن کیخلاف سعودی اتحاد کی امریکی حمایت میں اضافے کا امکان

ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن سعودی اتحاد کی انٹیلی جنس حمایت میں مزید اضافہ کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک امریکی عہدیدار کا رویٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ سعودی اتحاد کو مزید انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے سعودی اتحاد کےساتھ مزید تعاون کرے گا۔

اس امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ واشنگٹن "الحدیدہ" آپریشن میں شرکت کرے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنی فوجوں کو وہاں پر تعینات کرے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ یمن جانے والے سمندری راستوں کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کرے گا تاکہ اس ملک میں بھیجے جانے والے ممکنہ اسلحے کی روک تھام کیا جاسکے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری