بحرین میں ایک اور عالم دین اہلیہ سمیت گرفتار


بحرین میں ایک اور عالم دین اہلیہ سمیت گرفتار

بحرین اور امریکہ سے وابستہ انسانی حقوق کی تنظیم نے آل خلیفہ کی جانب سے انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت روزنامہ نگاروں اور وکلاء کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سوشل میڈیا پر فعال کارکنوں نے آخلیفہ حکومت کی جانب سے ایک اور شیعہ عالم دین کی ان کی اہلیہ سمیت گرفتاری کی خبر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر فعال بحرینیوں کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے عام لباس میں عبدالزہرا الکرببادی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار اور ان کے موبائل فونز اور گاڑی کو بھی تحویل میں لیا ہے۔

آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے الکربابادی کی ہمشیرہ کو بھی "کرانہ" علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام اپنے حقوق کی خاطر کئی سالوں سے سراپا احتجاج ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری