ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز / پاکستان آج پھر میدان میں اترے گا

خبر کا کوڈ: 1393191 خدمت: پاکستان
پاکستان و ویسٹ انڈیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے برج ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری 3 میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ آج سے سے برج ٹاؤن میں شروع ہو رہا ہے۔

پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ وہ سابقہ کارکردگی کو دہراتے ہوئے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا بلکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نےبرج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ کی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر زور دیا گیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری