صہیونی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر تشدد


صہیونی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر تشدد

صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے جیلوں میں پابند سلاسل قیدیوں سے اظہار ہمدردی کرنے والے مظاہرین کو زد وکوب کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی قیدیوں سے اظہار ہمدردی کرنے والے ایک اجتماع میں شریک فلسطینیوں پر شدید تشدد کیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 سو سے زائد فلسطینی قیدی 17 اپریل (یوم اسیران فلسطین) سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

یہ ہڑتال فلسطینی قیدیوں کے نمائندے کے اسرائیلی جیلوں کے سربراہ کے ساتھ قیدیوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہونے والے مذاکرات کے بغیر نتیجے کے ختم ہونے کے بعد شروع ہوئی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی شہری بھی سراپا احتجاج ہیں۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری