کیوبا: مسافر طیارہ حادثے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

خبر کا کوڈ: 1393303 خدمت: دنیا
ورود دومین هواپیمای ایرباس ایران ایر

کیوبا میں مسافر طیارے کے گرنے سے عملے سمیت تمام 39 مسافروں کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بدقسمت طیارے اے این 26 نے باراکووا ایئرپورٹ سے اڑان بھری تاہم اپنی پرواز کے محض چند منٹوں بعد ہی ریڈار سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 39مسافر سوار تھے۔

طیارہ گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں جبکہ طیارے کے ملبے اور مسافروں کو بھی  تلاش نہیں کیا جا سکا۔

حادثے کے نتیجے میں تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے۔

ریسکیو ٹیمیں طیارے کے ملبے کی تلاش کر رہی ہیں لیکن تاحال ان کو کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری