دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں 4 ہزار ترک اہلکار برطرف


دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں 4 ہزار ترک اہلکار برطرف

ترک حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ چار ہزار اہلکاروں کو دہشت گرد تنظیموں سے روابط کے شبے میں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی میں 4 ہزار اہلکاروں کو دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کے سنگین الزام میں ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اہلکاروں میں 1 ہزار کا تعلق ترک آرمی، جبکہ 1 ہزار افراد شعبہ انصاف سے وابستہ ہیں۔ علاوہ ازیں ائیر فورس کے بھی 100 پائلٹ اس فہرست میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن پر گذشتہ برس 15 جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کروانے کا الزام عائد کرتے ہیں جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔

اس ناکام فوجی بغاوت کے بعد، ترک حکومت نے کریک ڈاون کے دوران درجنوں ٹیلی ویژن/ ریڈیو اسٹیشن بند اور ایک لاکھ دس ہزار جج صاحبان، فوجی افسران، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو معطل یا برطرف کر چکی ہے۔

اسی طرح ناکام بغاوت میں ملوث 40 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری