مدینہ خودکش حملے کے الزام می 46 افراد گرفتار


مدینہ خودکش حملے کے الزام می 46 افراد گرفتار

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے گذشتہ برس مدینہ شہر میں خود کش حملے کے الزام میں 46 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی پولیس نے گذشتہ برس مدینہ شہر میں خود کش حملے کے الزام میں 46 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ افراد اس گروہ کے ارکان ہیں جو اس حملے کا ذمہ دار ہے۔

گرفتار ہونے والے افراد میں زیادہ تر سعودی باشندے ہیں تاہم 14 غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ حملہ گذشتہ برس جولائی میں رمضان کے آخری دنوں میں کیا گیا تھا۔

اس حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

حملوں کے وقت اس کا الزام کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش پر عائد کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شام کو مغرب کے وقت ایک شخص مسجد کے قریب پارکنگ کے ذریعے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور جب سکیورٹی گارڈز نے اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری