جرمن چانسلر کا دورہ سعودی عرب / اہم دفاعی معاہدوں پر دستخط


جرمن چانسلر کا دورہ سعودی عرب / اہم دفاعی معاہدوں پر دستخط

جرمن چانسلر نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران فوجی تعاون اور تربیت کے اہم معاہدوں پر دستخط کردئیے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ عسکری تعاون و تربیت کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدوں کے تحت سعودی فوجی جرمن افواج کی تنصیبات پر تربیت حاصل کر سکیں گے۔

دونوں ممالک نے سعودی خواتین پولیس اہلکاروں کی تربیت اور تعاون کے ایک معاہدے کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ جرمن چانسلر آج ہی سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی میرکل کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری