سعودی جنگی طیاروں کا مسافروں پر حملہ؛ دو یمنیوں کی شہادت


سعودی جنگی طیاروں کا مسافروں پر حملہ؛ دو یمنیوں کی شہادت

سعودی جنگی طیاروں کی صوبہ تعز میں مسافر گاڑی پر بمباری سے 2 یمنیوں کی شہادت واقع ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں مسافر گاڑی پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دو یمنیوں کی شہادت واقع ہوئی ہے جبکہ مزید 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے سعودی متجاوز فوج کے الاربعین کی جانب حملے کو پسپا کردیا ہے۔

یمنی فوج نے عصیفرہ علاقے میں بھی سعودی آلہ کاروں کو ہدف کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد متجاوزین ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمنی نشانہ بازوں نے جیزان میں انتقامی کارروائی کرکے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ ایک فوجی گاڑی کے تباہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری