"جم ٹی وی" کے ڈائریکٹر کے قتل کی حقیقت اور ایران پر الزام


"جم ٹی وی" کے ڈائریکٹر کے قتل کی حقیقت اور ایران پر الزام

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو سیٹلائٹ چینل "جم ٹی وی" کو ایک کویتی باشندے کے ہمراہ ترکی میں قتل کیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ایرانی کو 27 اور کویتی باشندے کو 3 گولیاں لگیں جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اس حادثے کے بعد بعض ذرائع ابلاغ نے ہمیشہ کی طرح بغیر کسی تحقیق اور پولیس رپورٹ کے ہی الزام اسلامی جمہوریہ ایران کے سر ڈال دیا۔

ان ذرائع ابلاغ کے دعوؤں کے مطابق جم ٹی وی کے ڈائریکٹر کریمیان ایران کی مخالفت کی وجہ سے ٹارگٹ ہوا ہے۔ 

یہ دعوے ایسی حالت میں سامنے آرہے ہیں کہ کریمیان اس سے قبل اقتصادی مشکلات اور بے پناہ قرضوں کے سبب ملک چھوڑنے پر مجبور ہوا تھا اور اسی دوران کاپی رائٹ کے قوانین کی عدم رعایت کی وجہ سے دیگر مخالف ذرائع ابلاغ کی تنقید کا مسلسل نشانہ بن رہا تھا۔

کریمیان اور فارسی زبان کے دیگر سیٹلائٹ چینلز کے درمیان مقابلے کی دوڑ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہ جو اس قتل کے اصل مجرموں کی شناخت کیلئے نہایت ضروری ہے، کویتی تاجر محمد متعب شلاحی کا کریمیان کے ساتھ قتل ہونا اور اس واقعے کی اقتصادی پہلوؤں کا جائزہ لینا، اس کیس کے پشت پردہ محرکات کو جاننے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری