امریکا کے اتحادی ایران پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں


امریکا کے اتحادی ایران پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اتحادی ممالک ایران پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل میک ماسٹر نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پوچھے گئے سوال کہ خطے میں امریکہ کی ناپسندیدہ ایرانی طرز کی حرکات و سکنات کو دیکھتے ہوئے کیا واشنگٹن تہران پر نئی پابندیاں لگا سکتا ہے؟ 

کہا: "ہمارے اتحادی اس بات کے حق میں نہیں ہیں لیکن گزشتہ آٹھ سال میں ہماری غلط پالیسی کے سبب ایران، امریکہ کی مرضی کے خلاف، مشرق وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں اپنی گرفت مضبوط کر چکا ہے۔ ہمیں مشرق وسطیٰ میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان میں ایران کا اہم کردار ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت ہے کہ ایران کے لئے امریکی سیاست میں تبدیلی لائی جائے، اب جو ہو رہا ہے وہ موجودہ صدر کی قیادت اور عرب دنیا سے بہتر تعلقات کی بنا پر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ دور ایران کے دہشت گردانہ اقدامات پر لگام لگانے کا بہترین موقع ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری