پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن کے ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا


پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن کے ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ساتھی فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن کے ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن کے ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارسلونا اوپن کے ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور ان کے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے پارٹنر فلورن مرجیا کا مقابلہ جرمنی اور آسٹریا کی جوڑی سے ہوا۔

سپین کے سب سے پرانے ٹینس کلب میں پاکستانی ٹینس سٹار اور رومانیہ کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اعصام الحق اور فلورن مرجیا نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے 6,4 اور 6,3 سے کامیابی حاصل کر کے ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب سنگلز کے فائنل میں سپین کے رافیل نڈال نے آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو شکست دے دی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری