پاکستان کا ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم


پاکستان کا ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم

ترک صدر طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ ترک صدر طیب اردوان نے پاکستان اور بھارت کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جب کہ پاکستان نے ان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی تشویش ہے اور امریکا سمیت عالمی برادری نے بھی مسئلہ کشمیرکے حل کی ضرورت پر زور دیا تھا جب کہ پاکستان نے انسانی حقوق اورمسئلے کے حل کے لیے بیانات اور کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری