امریکیوں کیلئے اب یورپ سفر کرنا بھی خطرناک/ شہریوں کو خبردار کردیا


امریکیوں کیلئے اب یورپ سفر کرنا بھی خطرناک/ شہریوں کو خبردار کردیا

امریکی وزارت خارجہ نے یورپی ممالک کا سفر کرنے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ یورپ بھر میں دہشتگرد حملے ہورہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت خارجہ ے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ یورپی ممالک کا سفر کرتے ہوئے محتاظ رہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ فرانس، روس، برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں دہشتگرد کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیمیں مزید کارروائیاں کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ یورپی ممالک میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور اجتماعات میں شرکت کرتے وقت نہایت محتاظ رہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے کے حوالے سے موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی خبردار کیا تھا اور اب گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل بھی ماضی کی طرح ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری