قاہرہ میں پولیس پر فائرنگ سے 3 اہلکار ہلاک


قاہرہ میں پولیس پر فائرنگ سے 3 اہلکار ہلاک

مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں سیکورٹی گشت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 5 کو شدید زخمی کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں سیکورٹی گشت پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

مصر کی سیکورٹی اداروں نے مسلح افراد کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب مصر کے ایک سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ شمالی سینا میں آپریشن کے دوران کم سے کم 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکورٹی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ مصری فوج کے ڈرون حملے میں دہشتگردوں کا ایک کیپ بھی تباہ ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری