"دی گلاس ایجنسی"؛ ایران، عراق جنگ پر مبنی لاجواب فلم + ٹریلر


"دی گلاس ایجنسی"؛ ایران، عراق جنگ پر مبنی لاجواب فلم + ٹریلر

دی گلاس ایجنسی نامی فلم ایران، عراق جنگ پر مبنی ایک لاجواب فلم ہے جو مختلف فیسٹیولز سے ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دی گلاس ایجنسی (فارسی: آژانس شیشہ ای) فلم میں ایرانی فوج پر ظلم و ستم دکھایا گیا ہے اور جنگ کے بعد ایرانی عوام کے تاثرات کیا ہوتے ہیں۔

اس فلم کے مرکزی کردار "کاظم" اپنے ایک دوست عباس سے ملاقات کرتا ہے جو دوران جنگ زخمی ہوگیا ہے اور اب ان کی طبیعت نہایت خراب ہے۔

کاظم کوشش کرتا ہے کہ ان کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرے لیکن ان کو ٹریول ایجنسی کی جانب سے جہاز کا ٹکٹ نہیں ملتا لہٰذا کاظم ایک منصوبہ بناتا ہے اور اس منصوبے کے تحت ان کو ایک جہاز دیا جاتا ہے لیکن عباس ایرانی فضائی حدود سے نکلنے سے پہلے ہی شہید ہوجاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری