شریف برادران کو فوج سے پنگا لینے کا شوق ہے، پرویز مشرف


شریف برادران کو فوج سے پنگا لینے کا شوق ہے، پرویز مشرف

صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے شریف برادران کو فوج سے پنگا لینے کا شوق ہے، مجھ سے بھی جہاز اغوا کرا کے پنگا لیا تھا جس کے نتیجے میں مجھے حکمرانی ملی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیوز لیکس سے فوج کی بدنامی ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آرکے ٹویٹ سے حساب برابر ہوگیا، انہوں نے بالکل صحیح ٹویٹ کیا۔

لندن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکمرانوں کی اپنے ہی افواج کیخلاف سازشیں ملک کیلیے بہت بڑا خطرہ ہیں اور نیوزلیکس میں بھی حکمران اپنے لوگوں کو بچارہے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کیلیے بڑا خطرہ بن چکے، کسی بڑے حادثے سے بچنے کیلیے ان سے نجات لازمی ہے۔ میرے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا اورعوام خوش تھے، میں لشکر طیبہ کا سب سے بڑا حامی ہوں۔ ایم کیو ایم کو چار حصوں میں بٹی ہے، اسے لسانیت سے نکل کر قومی سیاست کرنی چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری