دمہ کے عالمی دن پر ملک بھر میں واک کا اہتمام


دمہ کے عالمی دن پر ملک بھر میں واک کا اہتمام

دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں سترہ سے زائد مقامات پر دمہ (استھما) سے عوام الناس کو آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی سے پی آئی اے بلڈنگ تک بھی واک کا اہتمام کیا گیاجس میں مذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات،ڈاکٹرز،سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔ عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔
واک پریس کلب ایجرٹن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی واک کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا۔
لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری