ملکوتی تبار: ایران میں پاکستان کے حوالے سے بہت کام ہونا چاہئے/ بین الاقوامی کتب میلے میں پاکستان کے بہترین اسٹالز + تصاویر


ملکوتی تبار: ایران میں پاکستان کے حوالے سے بہت کام ہونا چاہئے/ بین الاقوامی کتب میلے میں پاکستان کے بہترین اسٹالز + تصاویر

ایران کے شمال مشرق کیلئے محکمہ ثقافت اور اسلامی روابط کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں پاکستان کے حوالے سے بہت کام ہونا چاہئے جو تاحال نہیں ہو پایا ہے جبکہ بین الاقوامی کتب میلے میں پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت بہترین اسٹالز لگائے تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے شمال مشرق کیلئے محکمہ ثقافت اور اسلامی روابط کے سربراہ کا تسنیم نیوز کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران میں پاکستان کے حوالے سے بہت کام ہونا چاہئے جو تاحال نہیں ہو پایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہماری فلمیں پاکستان میں دکھائی جائیں اور اس سلسلے میں کافی کام ہوچکا ہے اور ہو رہا ہے۔

ملکوتی تبار نے کہا کہ پاکستان کے 5 بڑے بڑے شہروں میں موجود ایران ثقافتی قونصل خانوں میں بھی ایرانی فلموں کی نمائش کی جارہی ہے جسے پاکستانی عوام شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران میں ہونے والی کتابوں کی نمائش میں پاکستان نے دوسرے ممالک کی نسبت بہترین اسٹالز بنائے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

محکمہ ثقافت اور اسلامی روابط کے سربراہ کا تاکید کیساتھ کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ہنرمندوں کو مشترکہ فلمیں بھی بنانی چاہئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری