پاکستان آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات


پاکستان آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے اعلی سیاسی حکام سے ملاقات کے بعد فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ملاقات کی ہے.
 ایرانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان  کی کوششوں کو سراہا اور علاقائی سلامتی کے امور پر ساتھ چلنے کا اعادہ کیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے.
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ملکوں کی کشیدگی کو دور کرنے کے لیے بھی تیار ہے

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردوں کے لئے کوئی خلاء نا چھوڑنے اور بارڈر سیکیورٹی کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری