پاکستان کی مذمت / دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم


پاکستان نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 ترجمان نے کہا کہ  دہشتگردی مشترکہ مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کو ایک مشترک دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب نیٹو افواج کے قافلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ ایسی حالت میں افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اشرف غنی نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل نوید مختار کی جانب سے دی گئی پاکستان دورے کی دعوت کو مسترد کردیا ہے۔