پاکستان: پاک ایران پارلیمانی روابط سے خطے میں استحکام آئے گا / ایران: ہم پاکستان کو خطےمیں امن کیلئے اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں


پاکستان: پاک ایران پارلیمانی روابط سے خطے میں استحکام آئے گا / ایران: ہم پاکستان کو خطےمیں امن کیلئے اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے پاکستان میں آئے ہوئے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران پارلیمانی روابط سے خطے میں استحکام آئے گا۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کو خطےمیں امن کیلئے اپنا شراکت دار سمجھتا ہے۔

یاد رہے کہ اعلی حکومتی وفد کے ساتھ پاکستان میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایرانی  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے اعلی سیاسی حکام سے ملاقات کے بعد فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ملکوں کی کشیدگی کو دور کرنے کے لیے بھی تیار ہے

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردوں کے لئے کوئی خلاء نہ چھوڑنے اور بارڈر سیکیورٹی کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تھا.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری