تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

ایران اور روس کے قومی سلامتی کے مشیروں نے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تہران، ماسکو اور دمشق کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے قومی سلامتی مشیروں نے تہران، ماسکو اور دمشق کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیاہے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے گذشتہ روز اپنے روسی ہم منصب نیکلای پاتروشف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شام کے بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر علی شمخانی نے آستانہ میں شام امن مذاکرات کے چوتھے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی تعاون سے شام کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے شام کے مسلح گروپوں اور شامی حکومت کے درمیان سیاسی مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کو غیرملکی عدم مداخلت سے اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی طاقت کو کم کرنا اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لئے ایران، روس اور شام کے درمیان سہ فریقی امن مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے۔

اس موقع پر نیکلای پاتروشف نے کہا کہ کچھ علاقائی ممالک شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کی ضرورت کو نظرانداز کرنے کے ساتھ شام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر شام کی جنگ بندی کا تسلسل اور سیاسی حل، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناسکتا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری