مغرب کی نقالی کرتے ہوئے، قوانین پاکستان میں پلانٹ نہ کئے جائیں + ویڈیو


مغرب کی نقالی کرتے ہوئے، قوانین پاکستان میں پلانٹ نہ کئے جائیں + ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر کا کہنا ہےکہ قانون بناتے وقت ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہماری شریعت ہمیں کس دائرہ کار کا پابند بناتی ہے۔ مغرب کی نقالی کرتے ہوئے، قوانین پاکستان میں پلانٹ نہ کئے جائیں۔ اسلام میں عورت کے حقوق اور ان کی رعایت مغربی این جی اووز کے ذریعے ایجنڈا بیسڈ قوانین سازی نقصان دہ ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سیدہ سعدیہ کا تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہنا تھا کہ قانون بناتے وقت ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہماری شریعت ہمیں کس دائرہ کار کا پابند بناتی ہے۔ مغرب کی نقالی کرتے ہوئے، قوانین پاکستان میں پلانٹ نہ کئے جائیں۔ اسلام میںن عورت کے حقوق اور ان کی رعایت مغربی این جی اووز کے ذریعے ایجنڈا بیسڈ قوانین سازی نقصان دہ ہوگی۔ جس کے خلاف علماء متحرک ہوئے۔ قوانین بناتے وقت تمام دینی مسالک کے فقہا، مفتیان اور ارباب دانش کو آگاہ کیا جائے، ان کی رائے لی جائے اور مشترکہ قانون سازی کی جائے۔ پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے حقوق نسواں کے بل اسی لئے عملی طور پر نافذ نہیں ہو سکے چونکہ ان پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔ قوانین اسلامی نظریات اور سلامی نصوص کے ساتھ ہم آہنگ ہونے چاہییں۔ مغرب میں خواتین کا استحصال کیا جاتا ہے، انہیں عزت و مقام نہیں دیا جاتا۔ لیکن ہمارے ہاں خواتین کو زیادہ تحفظ اور وقار حاصل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری