دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی، آلودہ ترین شہر قرار + تصاویر


دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی، آلودہ ترین شہر قرار + تصاویر

دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں سے پانچ جنوبی ایشیا میں، جبکہ 3 بھارت میں ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آلودگی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔

ایک ریسرچ میں 2008 سے 2013 تک کے عرصے میں دنیا کے1600 سو منتخب شہروں کا جائزہ لیا گیا۔

دنیا کے آلودہ اور غلیظ ترین شہروں کی فہرست کچھ اس طرح ہے۔

 غلیظ اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آتا ہے۔

 دوسرے نمبر پر بھارت ہی کا تاریخی شہر گوالیار ہے۔

تیسرے پر افریقی ملک ایتھوپیا کا دارالحکومت ادیس ابابا کا نمبر ہے۔

 چوتھا نمبر لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو کا شہر میکسیکو سٹی کا ہے۔

پانچویں نمبر پر پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔

اس فہرست میں چھٹے نمبر پر لاطینی امریکہ کے ایک ملک ہیٹی کا صدر مقام پورٹ او پرنس ہے۔

 ساتویں درجے پر افریقی جزیرے مڈغاسکر کا شہر اینٹا نانارِیوو ہے۔

 آٹھویں نمبر پر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ قرار پایا۔

 نویں پر وسط ایشیائی ملک آذربائیجان کا دارالحکومت باکو ہے۔

 دسویں نمبر پر بھارت ہی کا ایک اور شہر ممبئی ہے۔

واضح رہے کہ آلودگی پوری دنیا کا مشترک مسئلہ ہے، اس کا بڑا سبب کچرے کے ڈھیر، صنعتوں اور گاڑیوں کا دھواں اور ناصاف پانی ہے۔ آلودگی ایک زہر ہے جس کے نتیجے میں ہر سال کتنے ہی لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں سو جاتے ہیں۔ تمام ممالک کی حکومتیں اس زمرے میں بہت سے اقدامات کر رہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری