افغانستان میں امن سے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ثمرات سامنے آئیں گے: اعزاز چودھری


افغانستان میں امن سے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ثمرات سامنے آئیں گے: اعزاز چودھری

امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے ایک بار پھر دہسشتگردی کے خاتمے کو افغانستان میں امن سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ثمرات سامنے آئیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ثمرات سامنے آئیں گے۔ 

یہ بات انہوں نے امریکی قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر کے ساتھ ملاقات اور افغانستان میں قیام امن اور سرحدی استحکام کے امور پر گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی میدان میں ترقی کررہا ہے اور اقتصادی ترقی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ 
پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

دوسری جانب ملاقات کے دوران امریکی قومی سلامتی مشیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام بارہا خطے میں امن کو افغانستان کے استحکام سے مشروط کر چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری