آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے جاں نثار میدان میں + ویڈیو

آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے جاں نثار میدان میں + ویڈیو

آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کیس کا فیصلہ آنے میں ایک دن سے بھی کم وقت رہتا ہے اور ان کے جاں نثار الدراز علاقہ کے الفداء چوک پر نکل آئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کے سینکڑوں شہریوں نے منامہ کے الدراز علاقہ کے الفداء چوک پر ملک کے شیعہ رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع کیلئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

بحرین کے علماء نے گزشتہ دن بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ آیۃ اللہ قاسم کے دفاع کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں۔

بحرینی علماء نے اس بیان میں تاکید کی تھی کہ وہ خون کے آخری قطرے تک شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع کیلئے آمادہ ہیں۔

بحرین کے علماء کے بیان پر لبیک کہتے ہوئے بحرینی عوام نے ملک کے گوشے گوشے میں احتجاج کرتے ہوئے اپنی آخری سانس تک اپنے رہبر کے دفاع کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو شیخ عیسیٰ قاسم کیس پر فیصلہ آئے گا، آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسیٰ قاسم پر غیرملکی مفادات کے لئے کام کرنے نیز فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

انقلاب بحرین کے معنوی پیشوا مانے جانے والے شیخ عیسیٰ قاسم 1971 میں بحرین کے قیام کے وقت نجف سے وطن لوٹ آئے تھے اور بھاری اکثریت سے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری