ترک اور امریکی عسکری حکام کی عراق اور شام کے بارے میں اہم گفتگو


ترک اور امریکی عسکری حکام کی عراق اور شام کے بارے میں اہم گفتگو

ترکی اور امریکہ کے چیفس آف جوائنٹ سٹاف نے ملاقات کے دوران عراق اور شام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی اور امریکہ کے چیفس آف جوائنٹ سٹاف "خلوصی آکار" اور "جوزف ڈنفورڈ" نے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران عراق اور شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک اور امریکی عسکری حکام نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کی باہمی تعلقات اور بالخصوص عراق اور شام میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ہاکان فیدان اور صدارتی ترجمان ابراہیم کالین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

کہا جارہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردغان بھی 15 مئی کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت عراق اور شام میں دہشتگردوں سے نمٹنے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

رجب طیب اردغان ترک مبلغ فتح اللہ گولن جن کو ناکام فوجی بغاوت کا اصلی کردار گردانا جاتا ہے، کے بارے میں بھی اپنے امریکی ہم منصب کیساتھ گفتگو کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری