جواد ظریف کی افغان صدر سے ملاقات


جواد ظریف کی افغان صدر سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے افغانی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد صدر اشرف غنی سے ملاقات کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے افغانی ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد صدر اشرف غنی کیساتھ ملاقات کررہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ صدر اشرف غنی سے ملاقات کے بعد افغان سیکورٹی کونسل کے مشیر محمد حنیف اتمر کیساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ آج علی الصبح افغانستان حکام کیساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے کابل پہنچ گئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل اسلام آباد دورے کے دوران اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری