امام خامنہ ای کی نگاہ میں بہترین ازدواجی بندھن


امام خامنہ ای کی نگاہ میں بہترین ازدواجی بندھن

امام خامنہ ای نے ازدواجی رشتے کو تقویت بخشنے کے حوالے سے بہترین حکمت عملی اپنانے کے چند اہم نکات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امام خامنہ ای کا کلام ہے کہ ازدواجی بندھن کو مضبوط کرنے کیلئے باہمی اعتماد کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ اگر باہمی اعتماد کو بڑھانا ہے تو سب سے اہم کام ایکدوسرے کے مسائل پر توجہ دینی ہوگی اور یہ توجہ بعض اوقات صرف اچھی باتوں سے بھی دی جاتی ہے۔

امام خامنہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی کو مدد کرنا ہے تو کسی کے غمزدہ دل کو خوش کرے۔ اس دنیا میں ہر انسان غمزدہ ہوجاتا ہے اور میاں بیوی دونوں پر فرض ہے کہ ایکدوسرے کے غمزدہ دلوں کو راحت بخشیں، ایکدوسرے کی رہنمائی کریں اور غلط فہمیوں کو دور کریں۔

اگر میاں بیوی ایکدوسرے کے غمخوار بنیں تو اعتماد خود بخود بڑھ جاتا ہے اور یہ ازدواجی بندھن کو تقویت بکشنے کی بہترین حکمت عملی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری