عمان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان


عمان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان

عمان کے وزیرخارجہ دو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئےجہاں وہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کےمطابق عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ پاکستان کےدو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایئرپورٹ پر عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ کا استقبال کیا۔

یوسف بن علاوی بن عبداللہ پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے کےدوران پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اردن کی سینیٹ کےصدر عاکف الفیاض کی قیادت میں پارلیمانی وفد چار روزہ دورے پراسلام آباد پہنچا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری