پاک فوج کا خوف / بھارتی افسران کا سرحد پر ڈیوٹی سے انکار


پاک فوج کا خوف / بھارتی افسران کا سرحد پر ڈیوٹی سے انکار

دنیا کی بہترین فوج پاکستان کے شیر جوانوں کے خوف کے باعث سرحد پر ڈیوٹی کیلئے منتخب ہونے والے 16 بھارتی افسران نے ڈیوٹی سے ہی انکار کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پیرا ملٹری فورس کے 60 فیصد سے زائد گزٹڈ افسران نے رواں سال بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)جوائن کرنے سے انکار کیا۔

ان افسران میں سے بعض پاک فوج کے شیر جوانوں سے بارڈر پر مقابلے کی ہمت نہ ہونے کے باعث دم دبا کر بھاگے جبکہ کچھ افسران نے تیج بہادر یادیو کی ویڈیو کی وجہ سے بی ایس ایف جوائن کرنے سے انکار کیا۔

اخبارکی رپورٹ کے مطابق مقابلے کے امتحان میں پیرا ملٹری فورسز کی خالی نشستوں کیلئے بھرتی کیے جانے والے افسران میں سے 28 کو بی ایس ایف میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی پوسٹ کی پیشکش کی گئی تاہم ان میں سے 16 لوگوں نے بارڈر پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔

گزشتہ سال بھی 31 میں سے صرف 17 بھارتی فوجیوں نے بی ایس کو جوائن کیا تھا جبکہ گزشتہ سے پیوستہ سال امتحان دینے والوں میں سے 110 میں سے صرف 69 افسران نے بی ایس ایف جوائن کی تھی اور ان میں سے بھی 15 نے دوران ڈیوٹی استعفی دے کر گھروں کی راہ لے لی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں میں خودکشی کرنے کا بھی رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری