ایران کی نئی کلاشنکوف اور اسنائپر کی رونمائی


ایران کی نئی کلاشنکوف اور اسنائپر کی رونمائی

ایران نے اپنی جدید ترین کلاشکوف اور اسنائپر کی رونمائی کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے یوم ولادت حضرت علی اکبر ابن الحسین علیہ السلام کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے دوران دو جدید ترین ہتھیاروں کی رونمائی کی خبر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ہتھیاروں کو وزارت دفاع کے نوجوانوں نے بنایا ہے اور دونوں ہی سو فیصد ایرانی ساختہ ہیں۔

جنرل حسین دہقان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع نے جدید ترین کلاشنکوف اور اسنائپر کو سپاہ پاسداران کی درخواست پر بنایا ہے۔

جنرل دہقان نے دونوں ہتھیاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کی ڈایزائننگ بھی ایران میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میزائل اور ہتھیاروں کی ساخت میں دنیا کی اہم طاقتوں میں شامل ہے۔  

نوٹ: اوپر دی گئی تصویر اسنائپر "طاھر" کی ہے جو اس سے قبل آپریشنل ہوچکا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری