پشاور دھماکوں سے گونج اٹھا / 2 دھماکوں میں 5 افراد شدید زخمی

خبر کا کوڈ: 1401209 خدمت: پاکستان
پشاور

پشاور میں  آج صبح  ایک گھنٹے  کے دوران ہونے والے  دو بم دھماکوں میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم  کے مطابق پشاور کے علاقے شمستوں میں گرلز سکول کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ سکول کے مرکزی گیٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے فوری بعدسیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہیں وہاں پر ایک اور بم ملا ۔

سیکیورٹی حکام نے بی ڈی ایس کو فوری طلب کر کے دوسرا بم ناکام بنا دیا ۔

دوسری جانب دہشت گردوں نے شمستوں سکول سے واپس آنے والی سی ٹی ڈی کی گاڑی کو بھی نشانہ بنا یا اور ان پر بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکارزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 سیکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

خیال رہے کہ تاحال کسی دہشتگرد گروہ نے مذکورہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری