افغان سفیر نے 50 فوجیوں کی ہلاکت کا پاک فوج کا دعوی مسترد کر دیا


افغان سفیر نے 50 فوجیوں کی ہلاکت کا پاک فوج کا دعوی مسترد کر دیا

افغان سفیر نے چمن واقعے میں 50 فوجیوں کی ہلاکت کے پاک فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں میں ہمارے صرف 2 فوجی مارے گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے پاکستان میں سفیر عمر زخیلوال نے گزشتہ روز آئی جی ایف سی کی جانب سے چمن فائرنگ واقعے کے جواب میں 50 افغان فوجیوں کی ہلاکت اور 100 سے زائد زخمیوں کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جھڑپوں کے دوران ہمارے صرف 2 فوجی مارے گئے تاہم 7 فوجی شدید زخمی ہوئے۔

افغان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جھڑپوں میں 2 فوجی جوانوں کا نقصان بھی بہت بڑا نقصان ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان دونوں ایک دوسرے کے لئے بہت اہم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی جی ایف سی میجر ندیم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے چمن میں جارحیت کے جواب میں 50 سے زائد افغان فوجی مارے گئے جبکہ100 سے زائد زخمی ہوئے اور 5 پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔

دوسری جانب افغان جارحیت کے بعد پاک افغان سرحد چوتھے روز بھی بند ہے۔

جس وجہ سے تجارتی سرگرمیاں اور آمدورفت بحال نہ ہوسکی جبکہ چمن میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری