چین: کوئلے کے کان میں گیس کے اخراج سے 18 کان کن ہلاک

خبر کا کوڈ: 1401444 خدمت: دنیا
چین کوئلہ کان

وسطی چین میں کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج کے باعث 18 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے صوبہ ہنان میں کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 18 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ 37 افراد کو کان سے زندہ نکال کر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گیس کے اخراج کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بناءپر گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چین دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر کوئلہ پیدا کرنے والا ملک ہے جبکہ بدقسمتی سے ماضی میں بھی ایسے حادثات ہوتے رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری